پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی جانب سے قوم کو بھکاری کے طور پر پیش کرنے پر وہ بتانا چاہتے ہیں کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہےاس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتا، اسد عمرنے کہا کہ میاں صاحب، یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہےاسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے.