چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں ہفتہ کی صبح ایک ہائی وے مینٹی ننس اسٹیشن کے نزدیک کیچڑ کے سیلاب کے باعث 6 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔کاو¿نٹی حکومت کے دفتر معلومات کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ہفتہ کو تقریبا 1بجے قبل از سحر پر گونگ شان کی ڈرنگ نو خودمختار کاو¿نٹی میں اس وقت پیش آیا جب مسلسل بارشوں کے باعث گاڑیوں کی 2 ورکشاپس اور دھاتی سکریپ کو ری سائیکل کرنے کی ایک سہولت ملبے تلے دب گئی ہے۔تلاش و بچا و¿کی کارروائیاں جاری ہیں اور قریبی رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
چین ، کیچڑ کے سیلاب کے باعث 6 افراد لاپتہ
Apr 02, 2022 | 16:43