اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق در خواست دائر کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست اے او آر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائیز عیسی کے خلاف دائیر کیوریٹو درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتی اس لیے حکومت سپریم کورٹ میں دائر کیوریٹو ریویو واپس لینا چاہتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس واپس لینے کی اجازت دے واضح رہے کہ عمران خان دور حکومت میں پہلے جسٹس قاضی فائز عیسی کو ہٹانے کیلئے انکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
متفرق درخواست