اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹرسے + نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایرانی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شہید ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطہ کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹے وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیںگے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی اور کہا شہید اہلکاروں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے،
ایرانی سرحد سے دہشت گردوںکاحملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید
Apr 02, 2023