لاہور (کامرس رپورٹر) پولینڈ کی معروف ملٹی انرجی کمپنی پولش آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی) نے ضلع دادو سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ پی او جی سی 1997ءسے پاکستان پولینڈ اور وسطی یورپ کی سب انرجی کمپنی PKN ORLEN کے برانچ آفس کے طورپر کام کر رہی ہے جس کی سب سے بڑی حصص دار پولیش گورنمنٹ ہے۔ پاکستان میں یہ کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری پر اپنے امور سرانجام دے رہی ہے۔ (اس شراکت داری میں ورک انٹرسٹ کا 70 فیصد حصہ پی او جی سی جبکہ 30 فیصد حصہ پاکستان پٹرولیم کے پاس ہے۔) پاکستان میں اس کمپنی نے ضلع دادو میں واقع کیرتھر بلاک میں قدرتی گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت مذکورہ بالا کیرتھر بلاک میں نئے کمپنی ہذا کے نئے کنویں Rayyan-1 کی کھدائی کا نتیجہ ہے۔ ڈرل سٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کے ابتدائی نتائج کے مطابق اس کنویں سے یومیہ 7.8 ملین معیاری مکعب فٹ (MMSCFD) گیس حاصل ہوگی۔ Rayyan-1 کا انٹر گریٹی ٹیسٹ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور یہاں مکمل کی جانے والی فریک جاب کے اعتبار سے یہاں 28/64 چوک سائز پر 3190 پاﺅنڈ فی مربع (پی ایس آئی) ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (WHFP) سے یومیہ 12.88 ملین معیاری مکعب فٹ (MMSCFD) کے ریٹ سے گیس حاصل ہوگی جوکہ پاکستان کیلئے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں۔
دادو میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
Apr 02, 2023