لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، ممتاز دینی سکالر ، جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اپنا جائزہ لیں کہ کیا ہم نے رمضان کی روح کے مطابق خود کو ڈھالا ہے اس ماہ میں بد نصیب ہوگا وہ شخص جس نے رحمتوں ، برکتوں ، بخششوں کے مقدس ماہ میں خود کو بخشوانے کی سعی نہ کی ہوگی۔ روزے کی سب سے بڑی حکمت ہی یہ ہے کہ ہر عمل پر اختیار ہونے کے باوجود خود کو قابو میں رکھے اور اسے انسان کی بھوک ، غریب کا احساس محرومی کیلئے خود کو تیار کرے۔
روزہ تقویٰ ، اعتدال سے زندگی گزارنا سکھاتا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Apr 02, 2023