عمران خان آئین و قانون کیلئے خطرناک،آرٹیکل6 لگایا جائے:خواجہ عمران نذیر 

Apr 02, 2023


لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباز اور غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئین اور قانون سے کھلواڑ قومی سلامتی کیلئے خطر ناک ہے۔ اس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی کا آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کیا جائے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن معاشی مشکلات سے دو چار ہو چکا ہے اس کو ان حالات سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ مل جل کر کام کیا جائے۔ اس وقت ملک کو بلاوجہ کے جلسے جلوسوں کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی سخت ضرورت ہے اور یہ معاشی استحکام تب ہی آئے گا۔

 جب ملک میں ایک مضبوط سیاسی استحکام ہو گا ملک کو سیاسی طور پر مضبوط کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ وطن عزیز کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے جو سازشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اس کا خاتمہ ہو۔انہوں ہے کہاکہ پاکستان کو ایک مضبوط فلاحی ریاست بنانے کے لئے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں