لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر کنول شوزب نے کہا ہے کہ شہباز سرکار نے ملک و قوم کی تباہی پھیر کر رکھ دیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ۔عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔ حکمران عوام کی تذلیل کر رہے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔ سرکار سستا آٹا دینے کی بجائے عوام کو موت بانٹ رہی ہے۔
ملک پر انٹرنیشنل مجرموں کا ٹولہ مسلط ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی دفتر جیل روڈ آمد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر نوشین حامد معراج اور جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل رانا سے ملاقات کی اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا