لاہور( نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب،پریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں صادق پبلک سکول کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈیوڈ ڈاوڈلز نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے پرنسپل کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے۔ اعلیٰ اقدار کے حامل تعلیمی ادارے ہمیشہ قوموں کی تعمیر اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ صادق پبلک سکول کو پاکستان اور دنیا کے ایک بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر روشناس کرانا ہے اور تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے۔ گورنر پنجاب نے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کو ادارے میں تعلیم کی بہتری کیلئے اہداف دیتے ہوئے کہا کہ سکول کے اندر تدریسی نظام، انفراسٹریکچر اور مالی معاملات سمیت دیگر امور کی بہتری کیلئے بھر پور طریقے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔طلبا کو اچھی تعلیم کے علاوہ ان کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صادق پبلک سکول کے ایلومینائی اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران ،سابق ایم این اے، اسحاق خاکوانی ، رضا سعید، فضیل اصغر، راحیل صدیقی، ڈاکٹر پرویز حسن، اورنگزیب عالمگیر، سجاد منیر، نوشین حنیف اور محمد ایوب گھلو موجود تھے۔
گورنرپنجاب سے پرنسپل ڈیوڈ ڈاوڈلز کی ملاقات،پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد
Apr 02, 2023