خدیجہ الکبریؓ سیمینار ،سیرت طیبہ میں آپؓکو خاص منزلت حاصل ہے:مولانا عاصم مخدوم 

Apr 02, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں محسنہ اسلام سیدہ خدیجتہ الکبری سیمینار کا انعقاد ۔سیمینار کی صدارت مہتمم حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے کی۔چیئرمین کل مسالک علماءبورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت خدیجہ الکبری کے اسلام پر بہت سارے احسانات ہیں۔ حضرت خدیجہ ، مکہ کی ایک معزز، مالدار اور عالی نسب خاتون تھیں۔آپؓ حسن صورت و سیرت کے لحاظ سے ”طاہرہ“ کے لقب سے مشہور تھیں۔ آپؓ نے حضرت محمد کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا۔ حضرت خدیجہ حضور کی تاجرانہ حکمت، دیانت، صداقت، محنت اور اعلی اخلاق سے متاثر ہوئیں۔ حضرت خدیجہ نے خودحضور کو شادی کا پیغام بھجوایا۔ جسے آپ نے قبول فرمایا۔حضرت خدیجہؓ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ حضرت خدیجہؓ نے رسول اللہ کے ساتھ مشترکہ زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ آ پ کی سیرت طیبہ میں سیدہ خدیجہؓ کو ایک خاص مقام و منزلت حاصل ہے۔ حضرت خدیجہ الکبریؓ کوآپ نے اپنے لئے بہترین اور صادق ترین وزیر و مشیر اور سکون و آسودگی کا سبب قراردیا۔ حضرت خدیجہؓ حقیقتاً ایک عقلمند اورشریف خاتون تھیں۔ نوجوانی کی عمر سے ہی حجاز اور عرب کی نامور اور صاحب فضیلت خاتون سمجھی جاتی تھیں۔ آپ کی مادی قوت اور مال و دولت سے زیادہ اہم آپ کی بے انتہا معنوی اور روحانی ثروت تھی۔ 

مزیدخبریں