لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما زیبا ناز نے پیر کالونی والٹن روڈ پر مس فاطمہ بتول کی طرف سے دی گی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے حکمران الیکشن سے جتنا بھی بھاگیں گے ان کے ووٹ کم ہوتے جاہیں گے۔ نواز شریف لندن سے بیان داغ رہے ہیں اور ڈالر کی قیمت 500 روپے مقرر کر کے ایسٹ انڈیا کمپنی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف نے آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں اعلان کر دیا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے 3 رکنی بننچ کا فیصلہ نہیں مانیں گے۔ نواز شریف کا یہ اقدام عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے۔ جبکہ خود وہ 50 روپے کے اسٹام پر خود بھی عدلیہ کے حکم پر لندن میں موجیں مار رہے ہیں۔ اس طرح شریفوں کے قول و فعل میں تضاد ہے اور نواز شریف ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں اور عمران خاں قوم کو شریفوں کے خلاف ابھی تک روکے ہوئے ہیں کہ وہ جاتی عمرہ پرحملہ کر کے زمان پارک پر حملے کا بدلہ لیں۔
سپریم کورٹ بنچ کا فیصلہ نہ ماننا نواز شریف کاعدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے:زیباناز
Apr 02, 2023