مقبوضہ کشمیر : محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، مزید 2 نوجوان گرفتار 

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ شعیب ریاض اور عنایت اللہ اقبال نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سعد پورہ پائیں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیدیا ہے۔ جبکہ بڈگام ضلع میں بھارتی فورسز اہلکار نے خود کشی کر لی ہے ۔ بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایس آئی اجے کمار لامہ نے ضلع کے چاڈورہ علاقے میں اپنی بیرک میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دوسری جانب فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 30 سال مکمل ہو گئے، عبدالاحد گورو تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن تھے۔ڈاکٹر عبدالاحد گورو 24 نومبر 1939 کو سرینگر میں پیدا ہوئے، ڈاکٹر عبدالاحد گورو پہلے کشمیری سرجن تھے انہوں نے 1987 میں اوپن ہارٹ سرجری کی۔ عبدالاحد گورو تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن تھے۔ اس سال مقبوضہ جموں وکشمیر سے زائداز10ہزارعازمین فریضہ حج انجام دینے کیلئے سعودی عرب جائیں گے ،جن میں 132بغیر محرم کے خواتین بھی شامل ہیں۔1370عازمین بشمول مردوزن جن کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے بھی سعودی عرب جائیں گے۔
کشمیر 

ای پیپر دی نیشن