دمشق پر اسرائیل کاایک اور حملہ، ایرانی مشیر ہلاک

Apr 02, 2023

تل ابیب (این این آئی) اسرائیل نے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں شام میں دوسرا حملہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں اسکا ایک مشیر مارا گیا ہے۔اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوب مغرب میں مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان میزائل حملوں سے مادی نقصان ہوا اور دو شامی فوجی زخمی ہوئے۔تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے دوبارہ ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے اپنے ایک رکن فوجی میلاد حیدری کی ہلاکت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس حملے میں دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تسنیم ایجنسی کے مطابق میلاد حیدری شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے مشیروں اور افسروں میں سے ایک تھا۔

مزیدخبریں