اے کیوخان ہسپتال مفلس ومستحق مریضوں میں شفاءبانٹ رہا ہے:شوکت بابر ورک


لاہور( نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک کہا ہے کہ عطیات وصدقات سے مال نہیں وبال میں کمی آتی ہے۔جوچاہتا ہے اس کی زندگی میں کوئی محرومی نہ رہے توو ہ مستحقین کی محرومیوں مداوا کرے۔اس جہان میں اپنے ہاتھوں سے دیایقینا دوسرے جہان بلکہ دونوں جہانوں میں کام آئے گا۔ ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کی تعمیرات،ترجیحات اور طبی سہولیات میں شفافیت ہمارا ٹریڈ مارک ہے۔جس بزم احباب ہسپتال نے1987ءمیں انسانیت کی خدمت کاآغاز کیا تھا وہ 2013ء سے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے نام سے مفلس ومستحق مریضوں میں شفاءبانٹ رہا ہے۔وہ گذشتہ روز اپنی طرف سے ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے ٹرسٹیز اورسٹاف کے اعزازمیں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔ ٹرسٹیز بیگم عائشہ نذیر، محمدسہیل،سعیداحمدملک اوراعجازاحمد بٹ بھی شریک تھے۔ معززین اور مستحقین کے اعزازمیں افطاریو ں کااہتمام کریں۔ اس کابہت ثواب ہے۔ ہوشربا مہنگائی سے ہرطبقہ متاثر ہوا ہے تاہم معاشرے کے نادارومفلس اورمحروم طبقات کی محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں لہٰذاءمخیر حضرات حسب توفیق ماہ صیام میں ضرورتمندوں کی سحری وافطاری کاانتظام کرنے کیلئے راشن تقسیم کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...