کابل (نوائے وقت رپورٹ) مزید 400 افغان نوجوان وزارت دفاع کی جنگی تربیتی کمانڈ کے مختلف پیشہ ورانہ‘ فکری اور فوجی تربیت کے بعد فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ کمانڈر برائے تربیت و تعلیم الحاج ملا عبدالجبار صدیقی نے فارغ التحصیل ہوئے ہیں سے خطاب کرتے کہا آپ نے جو تربیت یہاں سے حاصل کی ہے‘ اسے اہل وطن اور اسلامی نظام حکومت کی حفاظت کیلئے استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اور آپ کو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور پورے خلوص اور بلند عزم کے ساتھ اپنی حکومت کی مضبوطی اور حفاظت میں حصہ لینا چاہئے۔ نیز ان فارغ التحصیل طلباءنے یقین دلایا کہ ہم پورے خلوص اور دیانت کے ساتھ اس حکومت اور ملک کی حفاظت کریں گے اور تمام معاملات میں اپنے امیر کی اطاعت کریں گے۔