وزیر بلدیات کا گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان


لاہور(خبرنگار) نگران حکومت پنجاب میں پرائس کنٹرول کیلئے سرگرم، وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے روزمرہ ضرورت کی اشیاءمہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز صوبے میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ابراہیم مراد نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔پرائس کنٹرول کیلئے دکانوں پر چھاپے بھی مارے جائیں گے۔ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے علاو¿ہ انہیں گرفتار بھی کر لیا جائے گا اور ان کی دکانیں سربمہر کر دی جائیں گی۔وزیر بلدیات نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تاجر، دکاندار اور پھل فروش عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری گناہ کے مترادف ہے۔نگران حکومت پرائس کنٹرول کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے ضرورت کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے تمام افسران فرض شناسی سے کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...