ری ہیب پروگرام جاری ، پہلے  سے بہتر ہوں : ارشد ندیم

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے 26 سالہ اتھلیٹ اور اولمپین جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ان کا ری ہیب پروگرام جاری ہے اور وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ری ہیب مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دوں گا، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔ میری کہنی اور گھٹنے کا مسئلہ پرانا چلا آ رہا تھا لیکن میں ایونٹس میں حصہ لیتا رہا۔ جس کے باعث مجھے مشکل پیش آ رہی تھی، اب میرے پاس وقت تھا تو میں نے سرجری کرائی جس کے بعد بہتر ہوں۔ میرا ری ہیب پاکستان میں ہی جاری ہے، یہاں مسئلہ تو ہے کیونکہ ورلڈ لیول کی سہولیات نہیں لیکن پھر بھی شکر ہے کہ سب اچھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...