لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈری پاکستانی کرکٹر شعیب اختر بلیوورلڈ سٹی کےساتھ بطور سٹریٹجک پارٹنرمنسلک ہو گئے۔بی جی سی- آئی جی سی کنسورشیم اور بلیو ورلڈسٹی نے سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے دوحہ، قطر کے نجی ہوٹل میں تقریب سجائی گئی جس میں بلیو ورلڈ سٹی مینجمنٹ اور شعیب اختر کے مابین معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت شعیب اختر بلیوورلڈ سٹی میں بننے والے سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو کےساتھ بطور سٹریٹجک پارٹنرمنسلک ہو گئے ہیں۔ تقریب میں چیئرین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیراورسی ای اوبلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز سمیت لیجنڈری پاکستانی کرکٹرزشاہد آفریدی،مصباح الحق،عبدالرزاق،محمد حفیظ،سہیل تنویر،انڈین کرکٹر س±ریش رائنا،آسٹریلین کرکٹر زبریٹ لی،شین واٹسن،جنوبی افریقہ کے سابق کپتان جیک کیلس،لانس کلوزنر،مورنے وین وِک،انگلینڈ کے لیجنڈری کرکٹرپال کولنگ ووڈ،سمت پٹیل،نیوزی لینڈ کے سٹارز مارٹن گپٹل،روس ٹیلر،سری لنکا کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان اورافغانستان کے کرکٹر اصغر افغان ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔ شعیب اختر نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنی اوربلیوورلڈ سٹی کی جانب سے انہیں ایک ایک وِلابطورتحفہ دینے کااعلان کیا۔انہوں نے سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو کاحصہ بننے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلیو ورلڈ سٹی حقیقی معنوں میں دنیا میں پاکستان کی ایک نئی پہچان بنانے جا رہا ہے جہاں سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات بنائے گئے ہیں، وہیں سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو متعارف کروا کر دنیاکوبتا دیاکہ پاکستانی کھیلوں سے بھی گہرا لگاو¿ رکھتے ہیں۔چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ ہم پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ بلیو ورلڈ سٹی کو ایک ایسا ٹورسٹ سٹی بنائیں جو نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کےلئے ٹورازم کی پہلی ترجیح بن جائے۔ ہمارا وژن ہے کہ بلیوورلڈ سٹی کے سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو میں دنیائے کھیل کی میزبانی کرکے قطر کی طرح دنیا بھر کو امن ومحبت کا پیغام دیں۔ سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے بلیوورلڈسٹی ایک نیا شہربنے گا۔ سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو میں قطر کی طرز پر ٹارچ ہوٹل اور ویلاجیو مال جیسے شاہکار تعمیر کئے جائیں گے۔ 55 ہزار شائقین کی گنجائش کےساتھ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر جاری ہے۔سپورٹس ویلی شعیب اختر انکلیو میں فٹ بال، ہاکی اور ٹینس کورٹس،سائیکلنگ ٹریک، ہائیکنگ ٹریلز اور سپورٹس اریناسمیت دیگر سپورٹس فیلڈز،کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کرداراداکریں گی۔ بلیو مسجد استنبول کا ریپلیکا،سگنیچر ولاز،جی پلس 40 ہائی رائز کمرشل اورآئیکونک انٹرنس سمیت عالمی معیارکی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
بلیو ورلڈ سٹی کاسپورٹس ویلی شعیب اخترانکلیومتعارف کرانے کااعلان
Apr 02, 2023