لاہور(خبرنگار) بنکنگ کورٹ نے بنک نادہندہ شہری کی جائیداد 4 اپریل کو نیلامی کا حکم دےدیا ۔ بنکنگ عدالت نمبر 1 کے جج نے بنک الفلاح کی درخواست پر جائیداد نیلامی کا حکم دیا۔ بنک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری سید طیب حیدر نے قرض لیا، عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا قرض کیلئے شہری طیب نے گلشن پارک میں واقع گھر رہن رکھوایا عدالت نے 2022ءسے ڈیفالٹر کیخلاف 41 لاکھ 67 ہزار روپے کی ڈگری جاری کر رکھی ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ رقم کی ریکوری کیلئے بنک ڈیفالٹر کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر عارف زیدی ایڈووکیٹ نے جائیداد نیلامی کا شیڈول پیش کیا۔
بنکنگ کورٹ نے نادہندہ شہری کی جائیدادپرسوں نیلام کرنے کا حکم دیدیا
Apr 02, 2023