لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کی ٹیموں نے گذشتہ 70 روز کے دوران مجموعی طور پر صوبہ بھر میں مختلف جرائم میں مطلوب 62 ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتار کیا جن میں قتل، ڈکیتی اور اغواءبرائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 3300 اشتہاریوں سمیت 21332 دیگر اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر میں 965 ڈکیت گینگز کو گرفتار کرتے ہوئے تقریبا 72 کروڑ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا۔۔آئی جی پنجاب نے سماج دشمن عناصر کےخلاف کریک ڈاو¿ن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مذہبی مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے اور ڈولفن، پیرو کی پٹرولنگ ٹیمیں پٹرولنگ پلان اور اوقات کار میں اضافہ کریں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب اور چار اداروں احساس بحالی سنٹر، آس انڈس ری ہیب، گریس ری ہیب اور فونکس فاو¿نڈیشن فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہان اور سینئر افسران نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ پنجاب پولیس اور چاروں ادارے مل کر نشے کی دلدل میں پھنسے بچوں اور نوجوانوں کو علاج کی فراہمی اور بحالی کا کام کریں گے۔ پولےس ترجمان کے مطابق مجرمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی اور چوری شدہ 118 گاڑیاں اور 1682 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ صوبہ بھر میں منشیات کےخلاف 7197 مقدمات درج کرکے 7344 ملزمان کو گرفتار جبکہ 3200 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئیں۔ سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 69 دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی پر فائرنگ کے واقعات میں 4 خطرناک دہشت گرد منطقی انجام کو پہنچے۔ڈاکوو¿ں اور سماج دشمن عناصر نے پولیس پر 139 مرتبہ فائرنگ کی جس کے جواب میں 61 ڈاکووراہزن انجام کو پہنچے۔مذکورہ واقعات میں 80 خطرناک ڈاکوو¿ں، راہزن اور سماج دشمن عناصر کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے سماج دشمن عناصر سے مڈھ بھیڑ کے واقعات میں ایک پولیس جوان شہید جبکہ21 جوان زخمی ہوئے۔ پولیس نے 26989 واقعات کی ایف آئی آرز درج کیں جن میں ڈکیتی کی 121، رابری کی10289 جبکہ موٹر وہیکل چوری کی 16579 ایف آئی آرز شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور ویلفیئر کی مختلف کیٹیگریز کی مد میں 2.2 بلین روپے خرچ کیے گئے ہیں جن میں پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 662 ملین، بطور ویڈنگ گفٹ 286 ملین اور تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 253 ملین روپے دیئے گئے، تجہیز و تکفین کیلئے 30 ملین، مینٹی نینس الاو¿نس 133 ملین جبکہ آخری بیسک پے کی مد میں 85 ملین روپے دیئے گئے