لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ ہر روز جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے مگر حکمران ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ عدلیہ پر حملہ آور ٹولہ انصاف کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں۔
مگر انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ عوام کو آٹا ملنے کی بجائے موت مل رہی ہے جو حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ کراچی میں راشن تقسیم کرتے وقت پیش ہونے والا افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور واقعے میں ملوث ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے ، حکمران ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا:سیمی بخاری
Apr 02, 2023