لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔ چائلڈ ڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمہ کیلئے مل کر اقدامات کئے جائیں گے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار بچوں کے حقوق کی تنظیم سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام منعقدہ صوبائی فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا.فورم میں محکمہ پولیس،سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، لیبر ڈپارٹمنٹ، ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ،پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ، سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سمیت مختلف محکموں اوراین جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سےتجاویز پیش کی گئیں۔
چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا:سارہ احمد
Apr 02, 2023