لاہور(نامہ نگار)ایس پی اقبال ٹاو¿ن محمد عثمان ٹیپو نے بتایا کہ مارچ میں مختلف جرائم میں ملوث 1286ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ مفرور و عدالتی اشتہاری اور لسٹڈ عادی مجرمان کےخلاف خصوصی مہم کے دوران 539 ملزمان گرفتاراور سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 68 مفرور و عدالتی اشتہاری اور عادی مجرمان گرفتارہوئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاو¿ڈ سپیکر‘وال چاکنگ‘کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 171 ملزمان گرفتار‘سنگین جرائم میں ملوث 11 گینگز کے 28 ارکان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اورناجائز اسلحہ کےخلاف کاروائیوں میں 75 ملزمان سے2رائفلز‘73 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمدکی ۔منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیوں کے دوران 105ملزمان سے 42 کلو 875 گرام چرس برآمدکی ۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو گرام سے زائد افیون۔45 کلو گرام بھنگ‘606 لٹر شراب برآمد کی۔سٹے بازوں کےخلاف کاروائیوں میں 78 ملزمان گرفتار داو¿ پر لگی 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمدکی۔پتنگ سازوں و پتنگ بازوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن میں 177ملزمان کے قبضہ سے 1602 پتنگیں،232 کیمیکل و دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔گداگروں کے سہولت کاروں سمیت44ملزمان گرفتارشیشہ سموکنگ‘گٹکا‘قبحہ خانہ‘ہوائی فائرنگ‘پرائس کنٹرول‘ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر 69ملزمان گرفتارکئے گئے ۔ 715 افراد کےخلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔