ٹریفک پولیس کے اکاو¿نٹنٹ ظہیر احمد 37 سال تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر

Apr 02, 2023


لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس کے اکاو¿نٹنٹ ظہیر احمد 37 سال تک محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ سی ٹی او لاہور نے ریٹائرڈ ہونے والے اکاو¿نٹنٹ کو اعزازی شیلڈ اور گلدستے دیئے۔ سی ٹی او لاہور نے اپنی سرکاری گاڑی میں آفس سٹاف کے ہمراہ الوداع کیا او ریٹائرمنٹ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مستنصر فیروز نے اکاو¿نٹنٹ ظہیر احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت کے اختتام پر خراج تحسین پیش کرنا، ظہیر احمد کی خدمات کا اعتراف ہے، محکمہ پولیس سے آپ کا رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے قائم رہے گا، فرض سناش، محنتی اور ایماندار افسران ہمارا اثاثہ رہیں گی۔ اکاو¿نٹنٹ ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ بھرپور راہنمائی اور عزت افزائی کیلئے افسران کا شکر گذار ہوں، افسران وسٹاف کی لازوال محبتیں میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔

،محکمہ سے باعزت رخصتی سب سے بڑا اعزاز ہے۔

مزیدخبریں