محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ

Apr 02, 2023

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ڈیموکریٹک لان میں عدلیہ بچاو¿ کمیٹی کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی87ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاو¿ کمیٹی نے کی مقررین میں شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر،اویس نور ایڈووکیٹ،رانا سلیم خان،مقصودعلی خان سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ حاجی مشتاق بھٹی ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کرائی،مقررین نے ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا،اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے،ان کے یادگار ی ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کیے جائیں کسی بڑی شاہراہِ کا نام محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کیا جاے اور انہیں حکومتی سطح پر ہیرو کا درجہ دیا جائے۔

مزیدخبریں