لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے صووبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں کےخلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن جاری رکھے ہوئے ہے۔نوجوان نسل کو منشیات کا شکار بنانے والے معاشرے کے ان مذموم عناصر کو بہرصورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران رواں سال اب تک 2653 منشیات فروش گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 2648 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کے تدارک کیلئے پولیس پٹرولنگ مزید بڑھا دی جائے نیز نشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹورز کےخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گرین بیلٹس،انڈر پاسز، فٹ پاتھوں، نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرے نہ لگانے دیں۔
سربراہ لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات کا گھناو¿نا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔
ملزمان کے قبضہ سے 1245کلو گرام سے زائد چرس، 17کلوگرام ہیروئن پوڈر،12کلوگرام سے زائد آئس اور 30 ہزار 450 لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے 583، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن نے 545، سٹی ڈویژن پولیس نے 540، صدر ڈویڑن نے397،اقبال ٹاو¿ن ڈویژن 314 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے 274 منشیات فروش گرفتار کئے۔