لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے 58 ٹریفک وارڈنز کی سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دےدی گئی ہے۔ٹریفک وارڈن (سب انسپکٹر) گریڈ 14 سے سینئر ٹریفک وارڈنز (انسپکٹر) گریڈ16 میں ترقی پانے والوں میں لاہور کے 39،فیصل آباد کے 14، راولپنڈی کے 4 جبکہ گوجرانوالہ کا ایک وارڈن شامل ہے۔لاہور میں تعینات ٹریفک وارڈن ہشام لودھی،رانا محمد بابر، رانا ظریف، عرفان رشید،شکیل احمد،عرفان کوہلوں، آصف، اسماعیل، امین اور وارڈن عمران شفیع بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر پنجاب پولیس کے مختلف اضلاع میں تعینات 93 ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی سینارٹی واپس لے لی گئی۔ 93 پولیس افسران میں 25 ڈی ایس پیز اور 68 انسپکٹر شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے سنیارٹی واپس ہونے پر مختلف اضلاع میں تعینات 24 ڈی ایس پیز کوعہدوں سے ہٹا دیا اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔