ڈی ایس ریلوے کے چھاپے‘بغیر ٹکٹ2803مسافروں کو جرمانہ 


لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کے احکامات پر ڈویڑنل کمرشل آفیسر رباب ملک نے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں کی مدد سے ماہ مارچ میں مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپوں کے دوران 2 ہزار 803 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ کرتے ہوئے کرایہ و جرمانے کی مد میں 40 لاکھ 78 ہزار 190 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے۔ مختلف چھاپوں کے دوران ٹرینوں کی ڈائنگ کارز، صفائی ستھرائی، کھانے پینے کی اشیائکا معیار سمیت کراکری کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔

 ماہ مارچ میں مختلف کاروائیوں کے حوالے سے ڈی سی او ریلوے کا کہنا ہے ڈی ایس ریلوے کے احکامات کے مطابق بغیر ٹکٹ مسافروں کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈویژنل کمرشل آفیسر کی چھاپوں سے متعلق کاروائیوں کو سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...