ایس پی آصف صدیق کی سرکل افسروں کیساتھ کیمپس پل کے فٹ پاتھ پر افطاری


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی آصف صدیق نے کیمپس پل پر فٹ پاتھ پر بیٹھتے ہوئے افطاری کی، اس موقعہ پر ان کےساتھ سرکل آفیسر اچھرہ محمد اعظم، سیکٹر انچارج اور متعدد وارڈنز نے شرکت کی، ایس پی سٹی شہزاد خان نے ڈیورنڈ چوک میں روزہ افطار کیا۔ سرکل آفیسر مغل پورہ اشفاق احمد، سیکٹر انچاتجز بھی موجود تھے، ڈی ایس پی شاہدرہ سجاد حیدر بھٹی نے راوی روڈ چوک میں روزہ افطار کیا۔

، ڈی ایس پی ڈیفنس اخلاق احمد نے بھٹہ چوک میں روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی راشد حیات نے شادیوال چوک پر روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی انارکلی محمد طارق نے بھاٹی چوک،ڈی ایس پی فرخ رئیس نے مال روڈ اور ڈی ایس پی سٹی انجم شہزاد نے میلاد چوک میں روزہ افطار کیا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کےساتھ ساتھ عبادت بھی کررہے ہیں،ہم سڑکوں پرموجود، شہری روزہ گھروں میں افطار کریں۔ ہمارا مقصد شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، فورس کے ہمراہ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے سیکنڈ شفٹ میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن