سی ٹی او لاہور کے حکم پر ڈویژنل و‘سرکل افسروں کے فری آٹا پوائنٹس کے دورے

Apr 02, 2023


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کے حکم پر ڈویژنل و سرکل افسران کے فری آٹا پوائنٹس کے دورے،آصف صدیق نے ملتان روڈ، کینال روڈ، خیابان امین روڈ کا وزٹ کیا، ایس پی آصف صدیق نے ٹھوکر نیاز بیگ سیکٹر کا بھی وزٹ کیا، ایس پی ٹریفک نے چوکوں میں موجود اہلکاروں سے استفسار کیا،آصف صدیق نے ٹکٹنگ سٹاف، ایڈمن آفیسرز، ڈیوٹی آفیسرز کو بھی چیک کیا، کاغذات واپسی کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کےلئے انتظامات کو چیک کیا، آصف صدیق نے شہر میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی سائٹس کا بھی وزٹ کیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سرکل افسران کے اپنے سرکل میں قائم آٹا مراکز کے دورے کریں۔ بدنظمی کو روکنے کیلئے پارکنگ مناسب فاصلے پر کروانے کا حکم، آٹا پوائنٹس کی داخلی و خارجی راستوں پر ہرگز رکشہ سٹینڈز نہ بننے دیا جائے۔ وارڈنز بزرگ اور ضعیف المعر شہریوں کی مدد کو بھی یقینی بنائیں، ڈیوٹی کےساتھ ساتھ عبادت سمجھ کر شہریوں کی مدد کی جائے،ہم نے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔،کلمہ چوک ری ماڈلنگ، چوبرجی چوک، سمن آباد انڈرپاس، لاہور بریج پر کام جاری، جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پر متعدد وارڈنز کو شاباش، نقد انعاما ت دیئے ۔ آصف صدیق کی سرکل افسران مصروف اوقات میں چوکوں میں رہنے کی ہدایت، شہریوں کو تعمیراتی سائٹس پر صبروتحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل،ٹریفک بہاو¿ میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں