پولیس : 15 سینئرسٹینوگرافرزکی پرائیوٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی 

لاہور(نامہ نگار)اسنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں15 سینئر سکیل سٹینوگرافرز کو پرائیوٹ سیکرٹری جبکہ ایک پرائیویٹ سیکرٹری عبدالقادر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی پانے والے سینئر سکیل سٹینو گرافرز میں رانا محمد اکرم خان، محمد ایوب، خلیل احمد، محمد عقیل اور محمد ابراہیم،سید محمد سلمان، آصف جیلانی، وسیم سلیم، وسیم محبوب عالم، محمد ندیم، محمد شفیق، محمد عرفان طاہر، سید نوید انجم زیدی، امتیاز یوسف اور غلام فرید شامل ہیں۔اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمارہ اطہر نے ترقی پانے والے سٹینو گرافرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے ریجنز اور اضلاع میں پروموشن بورڈ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین کی اے سی آرز نا مکمل ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کرکے ترقی کے اہل سٹاف کو ان کا محکمانہ حق بلا تاخیر دیا جائے اور پروموشن بورڈ اجلاسوں میں ترقی پانے والوں کے نوٹیفکیشنز جلد از جلد سنٹرل پولیس آفس بھجوائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن