آئین کی خلاف جنگ مشرف جیتے نہ کوئی اور: شہباز گل، فرد جرم پھر مؤخر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مئوخر کر دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران شہبازگِل اپنے وکلا قیصر امام اور علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ شہباز گل نے عدالت کے جج سے کہاکہ سالگرہ مبارک ہو آپ کو، جس پر عدالت کے جج نے مسکراتے ہوئے کہاکہ مطلب اپریل فول کا میسج آپ کو بھی پہنچ گیا۔ آپ تو بیرون ملک جار ہے ہیں، تو شہباز گل نے کہاکہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جا رہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلہ پر آپ کو سلام ہے، جس پر عدالت کے جج نے شکریہ ادا کرتے ہوئے استفسار کیاکہ آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟، جس پر شہباز گل نے کہاکہ دور جانا ہے تھوڑی مہربانی کر دیں۔ جج نے کہاکہ آپ نے کون سا دور پیدل جانا ہے، اس موقع پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا۔ شریک ملزم کے وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، اس پر عدالت کے جج نے کہاکہ درخواست لکھ کر جمع کروا دیں۔ شہباز گل نے کچہری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں آٹے کی تقسیم میں جس طرح  نعشیں گر رہیں ہیں یہ ہر پاکستانی کیلئے شرمندگی کی بات ہے، آئین کے خلاف جنگ  پرویز مشرف جیت سکے ہیں اور نہ کوئی اور، عمران خان نے کبھی عدالتوں پر بات نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...