لاہور (خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شریک ملزم کامران کیانی کی دائر بریت کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور وزیرِ اعظم کے مشیر احد خان چیمہ، شریک ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ، کامران کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ عدالت نے ملزموںمیں ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔ نیب نے شریک ملزموں کی حد تک ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔ شریک ملزم کامران کیانی نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔ کامران کیانی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب تفتیش میں شامل ہوا، میرے خلاف کوئی شواہد نہیں استدعا ہے کہ بری کیا جائے۔
آشیانہ کیس: شریک ملزم کی بریت درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب
Apr 02, 2023