لاہور (نامہ نگار) چوہنگ پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ون فائیو (15) پر ای ایم ای سوسائٹی سے گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ کچھ افراد گھریلو ملازمہ پر تشدد کر رہے ہیں۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور مشتعل سکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔