لاکھوں کے ڈاکے‘ 2 کاریں‘ 6 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں  میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ کے علاقے میںافضال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ،ڈیفنس کے علاقے میں زبیر اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لا کھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں عمر سے 3 لاکھ روپے، نواب ٹاؤن کے علاقے میں جواد سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں جہانزیب31 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقے میںخرم 14 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں دانش6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے نصیر آباد کے علاقے میںمنیرکے گھر کے تالے توڑ کر  2لاکھ  90 ہزار روپے مالیت کی نقدی، سونے کے زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس اورجوہر ٹاؤن کے علاقوں سے 2 کاریں، مانگا منڈی کے علاقے سے رکشہ جبکہ ماڈل ٹاؤن، سمن آباد،گارڈن ٹاؤن، مزنگ، اسلام پورہ اور مناواں کے علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...