لاہور(خبرنگار) مفت آٹا تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ میں ہلاکتوں پر کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی تقسیم میں شدید بدنظمی پائی جا رہی ہے۔بھگدڑ ہونے سے متعدد افراد جان گنوا چکے ہیں۔عدالت تقسیم کے ناقص طریق کار پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ہلاکتوں پر کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
Apr 02, 2023