لاہور (خبر نگار) عدالتی حکم امتناعی کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ اور ڈائریکٹر آپریشنز پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر احمد پنسوتہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود تقاریر کی نشریات پر پابندی توہین عدالت ہے۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
حکم امتناعی کے باوجود عمرانکی تقاریر پر پابندی‘چیئرمین پیمرا‘ ڈائریکٹر آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
Apr 02, 2023