عدلیہ مخالف بیان بازی‘ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ،عدلیہ مخالف بیان بازی کا معاملہ، لیگی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ انٹرا کورٹ اپیل میں رانا شاہد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانونی جواز کے بغیر درخواست مسترد کی۔ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے۔ مریم نواز نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے مخالف بیان بازی کی۔ عدالت مریم نواز کو عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...