اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کیلئے درہ خنجراب کی تجارتی راہداری کھول گئی ۔تفصیلات کے مطابق یہ راستہ تقریبا تین برس قبل 2020میں کورونا وبا کے بعد بندکردیا گیا تھا۔درہ خنجراب گلگت بلتستان کو چین کے علاقے سنکیانگ سے ملاتا ہے۔یہ راستہ گزشتہ برس چین سے درآمدات کیلئے کھولا گیا تھا اور اب دوسرے مرحلے میں پاکستانی برآمدات کیلئے بھی کھولا جا رہا ہے۔سرحدی راستہ دوبارہ کھولنے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
پا ک چین دوطرفہ تجارت کیلئے درہ خنجراب کی تجارتی راہداری کھول گئی
Apr 02, 2023