مسلم لیگ (ن) سے وزارت خزانہ‘ داخلہ نہیں چل رہی تو اتحادی کو دے دیں: عبدالقادر مندوخیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ نہیں چل رہی تو (ن) لیگ پر دونوں وزارتیں اتحادیوں میں سے کسی کو بھی دے دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا معاملہ ٹھیک طریقے سے ہینڈل نہیں کیا گیا۔ پولیس کو وارنٹ پکڑا  کر تاخیر کی گئی اتنی دیر میں  پی ٹی آئی کارکن پہنچ گئے۔ اس معاملے پر رانا ثناء اللہ اور آئی جی کو سزا ملنی چاہئے۔ اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات  کیسے کی۔ کسی نے کہا ہے تو نام بتائیں۔ پی  پی رہنما نے مریم نواز پر بھی تیر چلاتے کہا کہ بیانات سے عوام بے وقوف نہیں بن سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...