کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس حاذق الخیری انتقال کر گئے۔ جسٹس (ر) حاذق الخیری کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس (ر) حاذق الخیری محتسب اعلیٰ سندھ اور سندھ مسلم لاء کالج کے پرنسپل بھی رہے۔ وہ اسلامی نظریہ کونسل کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔