رمضان کا پہلا عشرہ ختم، مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا

لاہور (کامرس رپورٹر) رمضان کا پہلا عشرہ گزرنے کے باوجود حکومتی ادارے صوبائی دارالحکومت میں اشیاء خورونوش کی گراں فروشی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہے۔ بیشتر علاقوں میں 10ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کے ذریعے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت50 روپے کلو مقرر تھی تاہم دکانداروں نے 60روپے فی کلو تک فروخت کیا۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 44کی بجائے 49روپے، پیاز درجہ اول90کی بجائے 120روپے، پیاز درجہ دوم80کی بجائے90روپے، ٹماٹر درجہ اول 100کی بجائے 130 سے 140، ٹماٹر درجہ دوم 85کی بجائے 95روپے، لہسن دیسی 220کی بجائے280روپے، لہسن چائنہ 365کی بجائے400 روپے، ادرک تھائی لینڈ 630کی بجائے670سے 680روپے،کھیرا فارمی50 کی بجائے 60روپے، میتھی 74کی بجائے80 روپے، بینگن60کی بجائے 70روپے، بند گوبھی 36کی بجائے 45روپے ، پھول گوبھی64کی بجائے70سے 75روپے، شملہ مرچ 90 کی بجائے110روپے، بھنڈی 230کی بجائے280 سے 300روپے، شلجم 36کی بجائے40روپے، اروی 150کی بجائے 160روپے، مٹر 150کی بجائے160روپے، کریل ا90 کی بجائے100سے 110روپے، سبز مرچ اول 85کی بجائے100سے 110روپے، لیموںدیسی 250 کی بجائے 550 روپے میں فروخت۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320کی بجائے400روپے، سیب کالا کولو پہاڑی دوم185کی بجائے230، سیب امری اول 215کی بجائے240روپے، سیب کالا کولو میدانی اول175کی بجائے200 سے 220، سیب کالا کولو میدانی دوم130کی بجائے160سے170، سیب سفید اول145کی بجائے180، کیلا سپیشل درجن 335کی بجائے450روپے، کیلا درجہ اول درجن 215کی بجائے 300روپے، کیلا درجہ دوم درجن 165کی بجائے180سے190، امرود 165کی بجائے 200روپے فروخت ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...