اسرائیل کیساتھ تجارت کابینہ، نیشنل سکیورٹی کونسل، پارلیمنٹ یا بند کمرے کا فیصلہ ہے : بابر اعوان

لاہور( این ین آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ جو اطلاعات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع ہو گئی ہے،یہ کابینہ ، نیشنل سکیورٹی کونسل ،پارلیمنٹ وزارت خارجہ کا فیصلہ ہے یا بند کمرے کا کوئی فیصلہ ہے ؟،یہ قائد اعظم کے کازسے غداری ہے ،آج ہائوس آف فیڈریشن کے ٹوٹنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں ،اگر آئین کومتنازعہ بنا دیا گیا اورہائوس آف فیڈریشن کوتوڑ دیا گیا تو کیا نواز شریف میں ہمت ہے کہ وہ دوبارہ سے یہ آئین بنا سکو ،آپ کی کوئی ساکھ ہے جو صوبے تمہارے کسی فارمولے پر متفق ہو سکیں گے ،فرائنگ پین کی استری والے آئین کو کوئی تسلیم کرے گا؟، ملک میں آئین معطل ہوئے بغیر انتخابات آگے نہیں جا سکتے اور قوم آئین کو معطل کرنے والوں کو دیکھ لے گی اورہم بھی اس کو دیکھ لیں گے کہ کس طرح آئین معطل کرتا ہے،تحریک انصاف آئی تو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آرٹیکل 6کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں بھجوایا جائے گا۔پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفع ہوا ہے کہ لوگ آٹے کی لائنوں میں لگ کر اپنی جان دے رہے ہیں ، تھوڑے دنوں بعد آئے گا پیسے ختم ہو گئے ہیں، جتنی جلدی پیسے ختم ہوں گے اتنی جلدی یہ ہضم ہوتے ہیں اور اس سے تیزی سے بیرون ملک منتقل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو حالات ہیں وہ تو سب کے سامنے ہیں اب معیشت کامیلٹ دائون شروع ہونے والا ہے ،اس وقت کیا صورت ہو گی کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...