ہندوستان میں ایک متوازن اور ہم آہنگ قوم کی نشوونما کی طرح مختلف حلقوں کا وجود ناگزیر ہے‘ مغربی ممالک کی طرح ہندوستان کی یہ حالت نہیں کہ اس میں ایک قوم آباد ہو‘ وہ ایک ہی نسل سے تعلق رکھتی ہو اور اس کی زبان بھی ایک ہو۔ ہندوستان مختلف اقوام کا وطن ہے جس کی نسل‘ زبان‘ مذہب سب ایک دوسرے سے الگ ہیں۔
(آل انڈیا مسلم لیگ سالانہ اجلاس منعقدہ الہ آباد دسمبر 1930 ء سے علامہ اقبال کے صدارتی خطاب سے اقتباس)