مغربی بنگال، مسلم کش فسادات کے سبب کشیدگی، 36 افراد گرفتار

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں رام نومی تہوار کے موقع پر مذہب جلوسوں کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں مسلمانوں کی املاک نذرآتش کرنے کے بعد پولیس کم از کم 36 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بنگال کے صنعتی شہر ہاوڑہ کے ایک محلے میں متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا تاہم اس موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنایا ہے۔ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

ای پیپر دی نیشن