بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ سے سنگاپورکے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں ملاقات کی۔ دونوں ممالک کو تعاون کے اہم شراکت داروں کے طور پر سراہتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سیدوطرفہ تعلقات تزویراتی اورعمل پر مبنی ہیں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کو بھرپور فروغ ملا بلکہ خطے کے ممالک کے لیے ایک معیار بھی قائم ہواہے۔ چینی صدر نے کہا کہ لی کے دورے کے دوران، دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو ہمہ جہت اعلی معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک سنگاپور کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک اتحاد کو مستحکم اور اعلی معیار کو چین-سنگاپور تعاون کی سب سے نمایاں خصوصیت بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پرصدر شی نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے سنگاپور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں سب سے زیادہ شامل رہا اور اس کے مفادات چین کے ساتھ سب سے زیادہ مربوط ہیں۔