اسلام آباد(خبرنگار) چیئرمین نیپرا کا این ٹی ڈی سی کا دورہ چیئرمین نیپرا کو ایم ڈی این ٹی ڈی سی حکام کی جانب سےSCADAفیز III اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی اس میں نیپرا،ہٹاچی انرجی، CMEC چائنا، سی پی پی اے جی اوراین پی سی سی کے پیشہ ور افراد اور نمائندوں نے شرکت کی نیپراSCADA فیز III کا موثر اور بروقت نفاذ پاور سیکٹر کے ارتقا کے لیے اہم ہے، نیپراARE پالیسی کے تحت مقرر کردہ قابل تجدید توانائی کے ہدف کو حاصل کرنے اور سی ٹی بی سی ایم کے نفاذ کے لئے سکاڈا کا نفاذ ضروری ہے، نیپراSCADA کا ایک موثر انفراسٹرکچر پورے پاکستان کے جنریشن پلانٹس اور NPCC میں NTDC کے سب سٹیشنوں سے ڈیٹا کی ہموار اور فوری منتقلی کو یقینی بنائے گا، نیپراچیئرمین نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ مینجمنٹ آفس کو ایک خودمختار یونٹ کے طور پر تشکیل دے اور اسے مطلع کرے تاکہ سٹریٹجک اہمیت کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کی نگرانی کی جا سکیقبل ازیں چیئرمین نیپرا نے این ٹی ڈی سی کے پیشہ ور افراد کی بھی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کے گرڈ کوڈ 2023 کی اصلاح پر کام کیا۔