اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) چین پاکستان زرعی تعاون مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ،کمرشل قونصلر غلام قادر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے زرعی تعاون کے لیے اپنی بھرپور توقعات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مرکز باہمی ترقی کے لیے ایک نیا باب ثابت ہو گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ویفانگ نیشنل کمپری ہینسیو پائلٹ ایگریکلچر زون میں ''چائنا پاکستان ایگریکلچرل کوآپریشن سینٹر'' کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر اور ویفانگ میونسپل گورنمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لی ٹنگ نے مشترکہ طور پر اس مرکز کا افتتاح کیا ، جس سے چین پاکستان زرعی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق شیڈونگ رینبو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینیجر چانگ منگ جون نے شرکت کرنے والے کاروباری اداروں کے نمائندے نے مختصر طور پر پاکستان میں اپنا بلیو پرنٹ متعارف کرایا، جو کہ ویفانگ پی اے زیڈمیں کاروباری اداروں کے ''باہر جانے'' کی ایک مخصوص مثال ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2016 میں، رینبو نے پاکستان میں زرعی منصوبوں میں حصہ لینا شروع کیا، اور تین سال بعد پاکستان میں مونگ پھلی کی تین اقسام کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دی۔ 2021 میں تمام مقامی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں سائنو پاک ایگریکلچر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نامی ایک نئی کمپنی رجسٹر کی گئی ہے۔