اسلام آباد(خبرنگار)پی ٹی وی ڈرامہ سیریل کلیاں کے مشہور اداکار راشد خان کی آج 43ویں برسی منائی جارہی ہے۔راشد خان کی برسی نہایت کی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔انکی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں ان کے گھر پر ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جہاں مرحوم کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔مشہور ایکڑ راشد خان دو اپریل 1981 میں اٹک کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔راشد خان کلیاں پروگرام میں ہیگا کا کردار ادا کرتے تھے۔کلیاں پروگرام کو جرمنی انٹرنیشنل پروگرام میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔یہ ایوارڈ سینیر پروڈیوسر بشری رفیق نے وصول کیا تھا