اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص نے ملک میں انتشار اور فتنہ برپا کر رکھا ہے، عمران نیازی کی خواہش پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑی گئی ،صرف دو صوبوں میں پہلے انتخابات سے جمہوریت کو یرغمال بنانے کی سازش ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی کی وجہ سے جمہوریت بحال ہوئی تھی، افتخار چودھری نے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت اعظمی کی قربانی دی مگر آئین سے انحراف نہیں کیا ، آئینی معاملات دیکھنے کیلئے آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے ،اعلی عدالتوں میں تقرری کا اختیار پارلیمنٹ کو دینا ہوگا، نیب کی حراست میں شہریوں کی ہلاکتوں پر کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیا، عام انتخابات کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنے دیا جائے۔
عمران کی خواہش پر پنجاب، خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑی گئیں،فیصل کنڈی
Apr 02, 2023